Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مطالبات نظر انداز کرنے پر عرب لیگ میں قطر کی رکنیت معطل کرنے پر غور

ریاض- - - -  - - سفارتی ذرائع نے بتایا ہے کہ سعودی عرب ، مصر ، امارات اور بحرین کے مطالبات نظر انداز کرنے پر عرب لیگ میں قطر کی رکنیت معطل کرنے پر غور و خوض شروع کردیا گیا۔ اس حوالے سے قانونی کارروائی روبہ عمل لائی جائیگی۔ ابھی تک انسداد دہشتگردی کے علمبردار ممالک نے عرب لیگ سے دوحہ کے خلاف کارروائی اور اس کی رکنیت معطل کرنے کی بابت کوئی یادداشت پیش نہیں کی۔ اطلاعات یہ ہیں کہ عرب حکومتوں کی بجائے متعدد عرب سیاستدانوں نے اس حوالے سے یادداشتیں تیار کر لی ہیں۔ دریں اثناء عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان محمد عفیفی نے "آئندہ کیا ہوگا"سوال کا جواب دینے سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ ہماری آرزو ہے کہ بحران ختم ہو جائے، معاملہ بے حد نازک ہے۔ دوسری جانب بدھ کوقاہرہ میں عرب لیگ جنرل سیکریٹریٹ میں عرب پارلیمنٹ کا اجلاس ہوا۔ اسپیکر ڈاکٹر مشعل السلمی نے صدارت کی۔ دہشتگردی و انتہا پسندی سے نمٹنے کیلئے عرب مسلم ممالک اور امریکہ کے درمیان طے پانے والی قراردادوں کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ ڈاکٹر السلمی نے واضح کیا کہ ریاض میں ہونے والی تینوں کانفرنسوں کے نتائج اور اہم فیصلوں کا خلاصہ یہی تھا کہ دہشت گردی سے مل جل کر نمٹا جائے گا اور عرب و مسلم ممالک میں امن و امان کے تحفظ کیلئے مضبوط اقدامات ہوں گے۔

شیئر: