Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ناصر جمشید اور ان کی اہلیہ میں علیحدگی کی تردید

لندن... اسپاٹ فکسنگ کیس میں معطل کرکٹر ناصر جمشید اور ان کی اہلیہ ڈاکٹر سمارا کے درمیان علیحدگی کی خبر غلط نکلی۔ ڈاکٹر سمارا نے ٹوئٹ کی ہے کہ نہیں معلوم ناصر اور میرے درمیان علیحدگی کی خبر میڈیا نے کہاں سے لی ،یہ جھوٹ ہے ۔ اسپاٹ فکسنگ کیس منظرعام پر آنے کے بعد ڈاکٹر سمارا نے اپنے شوہر کے دفاع میں آگے تھیں۔ واضح رہے کہ ڈاکٹرسمارا نے اس ے قبل ایک ٹوئٹ کی تھی جس میں انہوں نے کہا تھاکہ اب وقت آگیا ہے کہ خود کو قصور وار نہ ٹھہرا کر مضبوط ہو جاوں۔ تعلقات ختم ہو جاتے ہیں لیکن زندگی چلتی رہنی چاہئئے ۔اس ٹوئٹ کے بعد ناصر جمشید سے علیحدگی کی افواہ پھیل گئی تھی۔کئی ٹی وی چینلز نے اسے نشر کیا تھا۔

شیئر: