ریاض۔۔۔۔العربیہ چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ قطری نظام ہی نے اپنے سابق حلیف معمر القذافی کو لیبیا میں اپنے خفیہ کارندوں کے ذریعے قتل کرایا۔ قذافی سے قطری حکام کو اپنی سازشوں کے طشت از بام ہونے کا خطرہ لاحق ہوگیا تھا۔ العربیہ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قذافی نے اپنے قطری حلیفوں کے نام پیغام میں کہا تھا کہ تم کیسے لوگ ہو؟اللہ تعالیٰ قطری بھائیوں کے ساتھ خیر وبرکت کا معاملہ نہ کرے۔کیا میل ملاپ کا انجام یہی ہوتا ہے؟العربیہ کی رپورٹ میں واضح کیا گیا کہ قذافی نے یہ زبان اس وقت استعمال کی تھی جب ان پر یہ منکشف ہوا کہ قطر کے حکام ہی ان کے یہاں بحران کی آگ بھڑکائے ہوئے ہیں۔اس وقت بعض لوگوں نے قذافی کے سخت خطاب کو لیبی عوام سے ناراضگی پر محمول کیا تھا جبکہ ایسا نہیں تھا۔ قذافی نے مذکورہ ساری باتیں قطری حکام کیلئے کہی تھیں۔