Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مرافق فیس: ہر سال165ہزار تارکین واپس ہونگے

مکہ مکرمہ۔۔۔سعودی فرانسی بینک نے تازہ ترین رپورٹ میں عندیہ دیا ہے کہ مرافقین فیس پر عملدرآمد کے باعث 2020تک 6لاکھ 70ہزار غیر ملکی سعودی عرب کو خیر باد کہہ دینگے ۔ سالانہ ایک لاکھ 65ہزار غیر ملکی وطن واپس چلے جائیں گے۔ بینکاروں کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال کے لحاظ سے سالانہ 20ارب ریال مرافقین فیس کی مد میں جمع ہوسکیں گے۔ سعودی فرانسی بینک کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مملکت میں غیر ملکیوں کی تعداد 11.7ملین ہے۔ ان میں سے 7.4ملین ملازم ہیں جبکہ 1.1ملین خاندانوں سے 4.3ملین نفوس منسلک ہیں۔

شیئر: