مدینہ منورہ۔۔۔۔۔50سنٹی گریڈ تک درجہ حرارت پہنچنے کے باعث مدینہ منورہ کی کھجوریں تیزی سے پکنے لگیں۔ روزانہ 50ٹن مارکیٹ میں پہنچ رہی ہیں۔ پکی ہوئی کھجوریں تیزی سے نکالنے کیلئے قیمتیں 87فیصد کم کردی گئیں۔ تازہ کھجوریں 10رمضان ہی سے مارکیٹ میں آنے لگی تھیں۔عجوہ کا 2کلوکا کارٹن 35تا 45ریال۔ روتانہ کا کارٹن 40سے 45ریال میں دستیاب ہے۔ الربیعہ 25ریال کے بجائے 4سے 5ریال میں فروخت ہورہا ہے۔ البیاض اور الحلوہ کھجوروں کے کارٹن 5سے 7ریال میں فروخت ہورہے ہیں۔