Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کوئٹہ میں فائرنگ ،بی این پی کا رہنما جاں بحق

کوئٹہ ... کوئٹہ میں فائرنگ سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما ملک نوید اور ان کا گارڈ ہلاک جبکہ ایک راہ گیر زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق جمعرات کو ارباب کرم روڈ پر بی این پی کے رہنما کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔ملک نوید موقع پر ہلاک ہوگئے ۔گارڈ اور ایک راہ گیر حاجی عیسیٰ زخمی ہوگئے۔زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے گارڈ بھی ہلاک ہوگیا۔ ملک نوید کو اپنی رہائش سے شوروم جاتے ہوئے نشانہ بنایا گیا ۔ سیکیورٹی اداروں نے جائے وقوعہ کا محاصرہ کرکے شواہد جمع کرلئے ۔ تحقیقات کی جا رہی ہے ۔وزیراعلیٰ بلوچستان نثاءاللہ زہری نے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔ ذمہ داروں کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔اس سے قبل بلوچستان کے ضلع پنجگور میں صوبائی وزیر صحت رحمت صالح بلوچ کے قافلے پر راکٹ سے حملہ کیا گیا تھا ۔

 

شیئر: