Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مخالفین کے عزائم کچھ اور ہیں،نواز شریف

اسلام آباد... وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ اپوزیشن ماضی میں بھی سازش کرتی رہی، اب بھی کر رہی ہے۔ سیاسی حریفوں سے بات کی ہے لیکن ان کے عزائم کچھ اور ہیں۔ ایٹمی دھماکے کا بٹن دبانے والے کا احتساب ہو رہا ہے۔ تاجکستان سے واپسی پر طیارے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ بتایا جائے ہم نے کون سا قومی سرمایہ لوٹا ہے؟ بے ضابطگیوں کا کسی کے پاس کوئی ثبوت نہیں۔ ہمارا کاروبار 1937ءسے چل رہا ہے۔جے آئی ٹی کے عمل سے گزریں گے اور سرخرو ہوں گے۔ خدا اور پاکستان کے عوام ہمارے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی حالات کی خرابی سے اسٹاک مارکیٹ پر منفی اثر پڑا ہے ۔ہندسے تعلقات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہمسایہ ممالک سے ہمیشہ اچھے تعلقات کی کوشش کی۔ ہندوستانی وزیر اعظم مودی کی حلف برداری میں شامل ہوا لیکن کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی جارہی ہے ۔ قتل و غارت ہو رہی ہے، اب ان سے کیسے بات کریں۔

 

شیئر: