Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غرناطہ انٹرنیشنل اسکول جدہ: نویں جماعت کا نتیجہ 100فیصد

جدہ(ندیم آغا)غرناطہ انٹرنیشنل اسکول جدہ نے گزشتہ برسوں کی طرح امسال بھی نمایاں کامیابی کا اپنا ریکارڈ برقرار رکھا۔ نویں جماعت کا نتیجہ بھی 100فیصد رہا۔ فیڈرل بورڈ اسلام آباد نے میٹرک کے سالانہ امتحانات2017ء کے سال اول کے نتائج کا اعلان کر دیا ۔اسکول میں طالبات پھر بازی لے گئیں۔لائبہ فضل 448نمبرلے کر اسکول میں اول رہیں، فائکہ اعجاز نے 477نمبروں سے دوسری جبکہ علینہ شہزاد نے 485 نمبرلے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ طلباء میں فراز خالد 486نمبر حاصل کر کے اول رہے، اسامہ یوسف نے472نمبروں سے دوسری ،عبداللہ وسیم نے454نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ اس شاندار کامیابی پرڈائریکٹرز محمد منشا ء طور اور چوہدری محمد اعظم نے طلباء اور والدین کو مبارکباد دی۔ا یک بار پھر اسکول کے بانی مسعود جاوید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی پرخلوص کو کاوشوں کو سراہا گیا۔ طالبات سیکشن کی وائس پرنسپل سعدیہ نوشین اور طلباء سیکشن کے وائس پرنسپل اعجاز احمد خان نے بھی اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے طلباء، والدین اور اساتذہ کو مبارکباد پیش کی۔

شیئر: