Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قاہرہ:جعلی ڈالر رکھنے پر سعودی گرفتار

تبوک۔۔۔۔مصر کے سیکیورٹی حکام نے ایک لاکھ جعلی ڈالر جمع کرنے پر سعودی شہری کو 6ماہ کیلئے حراست میں لے لیا۔زیر حراست سعودی شہری کے بھائی عودہ العنزی نے عکاظ اخبار کو بتایا کہ اس کے بھائی نے ایک مصری کے اشتراک میں رینٹ اے کار ایجنسی قائم کی تھی تاہم ایجنسی کامیاب نہ ہوسکی۔وہ اپنے مصری شریک کار سے 3لاکھ81ہزار ریال کا مطالبہ کرتا رہا۔ 3برس کی آنا کانی کے بعد مصری شہری نے بھائی کو رقم حوالے کرنے کیلئے مصر طلب کیا ۔ وہ قاہرہ پہنچا اس نے مصری سے رقم وصول کی ، رہائش پہنچنے پر مصر کے سیکیورٹی اہلکاروں نے اس کے فلیٹ پر چھاپہ مارااور جعلی کرنسی رکھنے کے الزام میں اسے گرفتار کرلیا۔ قاہرہ میں سعودی سفارتخانہ ایک وکیل کی مدد سے مقدمہ کی پیروی کررہا ہے۔

شیئر: