Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چھتیس گڑھ پولیس پر اغوا کا مقدمہ

چھتیس گڑھ ۔۔۔۔اوڈیسہ پولیس نے چھتیس گڑھ کی عدالت میں حلف نامہ داخل کیا جس میں اس نے چھتیس گڑھ پولیس پر الزام لگایا کہ اس نے ریاست کے2شہریوں کو غیر قانونی طور پر اغوا کیا ۔حلف نامے میں کہا گیا کہ سینیئرپولیس افسروں نے ان دونوں پر دباؤ ڈالا تھا کہ وہ اوڈیشہ میں دائر کیا گیا مقدمہ واپس لیں۔ جولائی2016میں پولیس نے 2افراد نرنجن داس اور ترجوتی کو دھماکہ خیز مواد رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا اور انہیں ماؤ باغی قراردیا ۔یہ دونوں جیل میں ڈال دیئے گئے۔ درخواست گزاروں نے کہا کہ ان دونوں کو چھتیس گڑھ پولیس نے اوڈیشہ سے گرفتار کیا ہے ،چھتیس گڑھ سے نہیں ۔دونوں کے بھائیوں نے اوڈیشہ میں درخواست دائر کی اور کہا کہ اس کا فیصلہ کیا جائے۔

شیئر: