واشنگٹن۔۔۔۔امریکہ میں کینسر کی بڑی وجہ چکنائی والی غذائیں ہیں۔ اس کے نتیجے میں بڑی آنت کا کینسر بھی ہوسکتا ہے۔ایک سروے رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ چکنائی والی غذاؤں سے مختلف قسم کے کینسر بھی ہوسکتے ہیں تاہم بڑی آنت کے کینسر کی 80فیصد وجہ یہی جنک فوڈ ہیں۔امریکہ میں اس مرض کے سالانہ ایک لاکھ مریض اسپتال لائے جاتے ہیں اور یہ مریض مختلف اسپتالوں میں خرچ بڑھانے کا بھی سبب بنتے ہیں۔ ایسے مریضوں کی تعداد 55سے 60سال کے درمیان ہوتی ہے۔ ان پر تحقیق کے بعد پتہ چلا کہ سب لوگ چکنائی والی خوراک کھانے کے شوقین تھے۔ وفاقی حکومت نے اس سلسلے میں ایک رپورٹ پیش کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مغربی خوراک زیادہ تر کینسر کے خلیات پیدا کرتی ہے۔