Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران کیخلاف10ارب روپے ہرجانے کا دعوی ،جوا ب طلب

  لاہور. .. لاہور کی سیشن عدالت نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کےخلاف10ارب روپے ہرجانے کے دعوی پر جواب طلب کرلیا۔ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق وزیر اعلی شہباز شریف نے عمران خان کے خلاف ہرجانے کا دعوی دائر کیا ہے۔ عمران خان نے پانامہ کیس سے دستبرداری پر 10 ارب روپے کی پیشکش کا الزام لگایا گیاتھا۔ ایڈیشنل سیشن عدالت میں جمعہ کو کیس سماعت ہوئی۔ شہباز شریف کے وکیل ایڈووکیٹ مصطفی رمدے نے موقف اختیار کیا کہ عمران خان نے وزیراعلیٰ پر سستی شہرت کے لئے الزامات لگائے۔ان الزامات میں کوئی ثبوت ہیں اور نہ اس سے متعلق کوئی حقائق ہیں۔ عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب کی ساکھ متاثر اور شہرت کو نقصان پہنچایا ۔ عدالت نے عمران خان کو 21 جولائی کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ۔

 

شیئر: