Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روسی و مصری وزرائے خارجہ نے قطری دہشتگردی مسترد کردی

قاہرہ۔۔۔۔۔روس اور مصر کے وزرائے خارجہ نے دہشگردی کی قطری سرپرستی کو مسترد کردیا۔ مصری وزارت خارجہ کے ترجمان احمد ابوزید نے بتایا کہ مصری وزیرخارجہ سامح شکری نے روسی ہم منصب کو ٹیلیفون پر رابطہ کرکے قاہرہ میں منعقدہ عرب وزرائے خارجہ کے اجلاس کے نتائج سے آگاہ کیا تھا۔انہوں نے توجہ دلائی تھی کہ دہشتگردی کے انسداد اور دہشتگرد تنظیموں کو پناہ دینے ،ان کی سرپرستی کرنے اور ان کی ہر طرح کی فنڈنگ بند کرنے کیلئے عالمی برادری کو جد وجہد تیز کرنا ہوگی۔روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کا ملک انسداد دہشتگردی کی ہر کوشش کے ساتھ تھا ہے اور رہے گا۔

شیئر: