لاہور...وزیراعظم نواز شریف نے جمعہ کو حویلی بہادر شاہ پاور پلانٹ کے پہلے یونٹ کا افتتاح کر دیا۔ایل این جی سے چلنے والے پہلے یونٹ سے 760 میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی ۔سالانہ 2 ارب روپے کی بچت ہو گی۔پہلا یونٹ21 ماہ کی ریکارڈ مدت میں مکمل ہوا ہے۔ منصوبے سے مجموعی طور پر 1230 میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی۔ افتتاح کے موقع پر وزیراعلی پنجاب شہباز شریف ، وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف، وزیر مملکت عابد شیرعلی اور دیگر بھی موجود تھے۔