Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پانامہ کیس، قطری شہزادے کا ایک اور خط

اسلام آباد... پانامہ کیس کے معاملے میں تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے سامنے شریف فیملی نے ہفتے کو اضافی دستاویز جمع کرادیں ۔اس میں الثانی فیملی سے بزنس پارٹنر شپ کی دستاویز اورجدہ اسٹیل مل کی فروخت سے ملنے والے چیک کی کاپی شامل ہے ۔دریں اثناء قطری شہزادے شیخ حمدبن جاسم نے جے آئی ٹی کے لکھے گئے خط کا جواب دے دیا۔ جے آئی ٹی کو حتمی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کرنے سے قبل دوحہ میں انکے محل میں آکر بیان ریکارڈ کرنے کی پیشکش کی ہے۔ذرائع کے مطابق سابق قطری شہزادے نے جے آئی ٹی ممبران کے نام اور بیان ریکارڈ کرنے کے لئے دوحہ آمد کی تاریخ کے حوالے سے بھی دریافت کیا۔ قطری شہزادے نے جے آئی ٹی کی اس دلیل کو مسترد کردیا کہ پاکستانی قوانین اور عدالتی دائرہ کا ر ان پر لاگو ہوتا ہے۔ کسی بھی طرح ان کا تابع نہیں ہوں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل اطلاعات تھیں کہ جے آئی ٹی کے ارکان قطری شہزادے کا بیان ریکارڈ رکرنے دوحہ گئے لیکن انہوں نے پاکستانی ہائی کمیشن میں بیان ریکارڈ کرانے سے انکار کردیا۔ 

 

شیئر: