Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان دہشت گردی کیخلاف مزید اقدامات کرے ،امریکی مطالبہ

واشنگٹن ... امریکی سینیٹر ا لزبتھ وارن نے کہاہے کہ پاکستان نے انسداد دہشت گردی کے لئے مثبت اقدامات کئے ہیں تاہم پاکستانی قیادت سے کہا کہ وہ خطے میں دہشت گرد گروپوں اور ان کی محفوظ پناہ گاہوں کے خاتمے کے لئے مزید اقدامات کرے۔ ٹوئٹر پر بیان میں انہوںنے مزید کہا کہ آرمی چیف جنرل باجوہ سے ملاقات میں خطے میں دہشت گردی کے خاتمے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔پاکستانی فوج اور حکومت کی جانب سے یو ایس ایڈ کے ذریعے چلنے والے مختلف پراجیکٹ پر بریفنگ بھی دی گئی۔واضح رہے کہ سینیٹر ا لزبتھ وارن پاکستان کا دورہ کرنے والے امریکی وفد میں شامل تھیں۔ وفد نے شمالی وزیرستان ایجنسی، فاٹا اور دیگر علاقوں کا دورہ کیا۔ اعلیٰ عسکری اور سیاسی قیادت سے ملاقاتیں بھی کیں۔ وفد کو دہشت گردی کے خلاف پاکستانی کوششوں اور اقدامات سے متعلق بریفنگ دی گئی۔امریکی وفد نے افغانستان کا بھی دورہ کیا تھا۔ وفد کے سربراہ سینیٹر جان مکین نے کابل میں پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ پاکستان کو حقانی نیٹ ورک کے خلاف مزید اقدامات کرنا ہونگے۔

 

شیئر: