راولپنڈی ... آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہفتے کو انٹرنیشنل فٹبالرزکے اعزاز میں استقبالیہ دیا ۔اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ کھیل دنیا میں امن کو فروغ دیتے ہیں۔ پاکستان پر امن اور کھیلوں سے پیار کرنے والا ملک ہے۔ آرمی چیف نے پاکستان کے دورے پر کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کیا۔واضح رہے کہ برازیل کے معروف فٹ بالر رونالڈینیو اور برطانیہ کے رائن گگز سمیت 7 بین الاقوامی فٹ بالرز نمائشی میچ کھیلنے پاکستان پہنچے ہیں۔بین الاقوامی فٹبالر کراچی اور لاہور میں نمائشی میچوں میں شرکت کریں گے ۔ کھلاڑیوں کی سیکیورٹی کے لئے پاک فوج کے دستے بھی ائرپورٹ پر تعینات تھے۔