حیدرآباد- - - - - - -تلنگانہ کے نائب وزیراعلیٰ و وزیر تعلیم کڈیم سری ہری کی ہفتہ کو سالگرہ کے موقع پر وزیراعلیٰ کے چندرشیکھرراؤ نے ان کو مبارکبا د پیش کرتے ہوئے نیک تمناوںکا اظہار کیا ۔ وزیراعلیٰ نے اپنے سالگرہ کے پیام میں دعا کی کہ کڈیم سری ہری مزید جذبہ کے ساتھ خدمات انجام دیں ۔اس موقع پر کڈیم سری ہری کے کئی کابینی رفقا کے ساتھ ساتھ ان کے حامیوں اور ٹی آ رایس کے لیڈروں و کارکنوںنے بھی ان کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔