Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سہارنپور، جی ایس ٹی کیخلاف ووڈ کاروِنگ ہینڈی کرافٹ کے تاجروں کا دھرنا

لکھنؤ- - - - -  ووڈ کاروِنگ ہینڈی کرافٹ(لکڑی پر نقاشی) پر 28 فیصدی جی ایس ٹی لگائے جانے کیخلاف سہارن پور میں ووڈ کاروِنگ سنگھرش مورچہ کی اپیل پر ووڈ کاروِنگ بازا پوری طرح سے بند رہے۔ اس دوران دھرنا پر بیٹھے لکڑی کاروباریوں نے کہا کہ جی ایس ٹی لگنے سے ضلع کے قریب 9 لاکھ لوگ فاقہ کشی کے دہانے پر پہنچ جائیں گے۔ اگر ووڈ کاروِنگ ہینڈی کرافٹس سے جی ایس ٹی نہیںہٹایا گیا تو وہ بھوک ہڑتال کرنے کو مجبور ہوں گے۔ احتجاج میں بند کے دوران پل بنجاران پر دھرنا دے رہے لکڑی تاجروںنے کہا کہ ووڈ کاروِنگ دستکاری مغلیہ دور سے شروع ہوئی اور مغلوں نے بھی کبھی اس پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا۔ انگریزوں نے بھی دستکاری کو فروغ دینے کیلئے اس پر ٹیکس نہیں لگایا تھا۔ آزادی کے بعد کانگریس نے اس پر کبھی ٹیکس نہیں لگایا۔ صرف 1992 ء میںکلیان سنگھ حکومت کے دَور میں دستکاری پر سیل ٹیکس لگا تھا، جسے بعد میں ٹیکس سے آزاد کردیا گیا تھا۔ اب پھر بی جے پی حکومت آئی تو اسے جی ایس ٹی کے دائرے میں لاکر دستکاری لفظ کو ختم کردیا اور ہاتھوں سے بنی چیزوں کو الگ الگ درجے میں رکھ کر ان پر الگ الگ سلیب سے 28,18,12فیصدکی ریٹ سے جی ایس ٹی لگا دیا۔ مورچے کے معاون کنوینر صابر علی خاں نے کہا کہ ووڈ کاروِنگ انڈسٹری کی مصنوعات کا 65 فیصد ہندوستانی بازار میں اور 35 فیصدی بیرونی ممالک میں برآمد ہوتا ہے۔

شیئر: