لکھنؤ- - - - - - یہاں لوہیا انسٹیٹیوٹ میں مالیگاؤں بم دھماکے کی ملزمہ سادھوی پرگیہ ٹھاکر کو اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں کی ٹیم نے ان کے سینے کا آپریشن کرکے گانٹھوں کو نکالا۔ فی الحال آپریشن کے بعد حالت میں بہتری ہے۔واضح ہو کہ انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر دیپک مالویہ نے بتایا کہ آپریشن کے بعد پرگیہ کو پرائیویٹ وارڈ میں شفٹ کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جانچ تحقیقات میں سینے میں ٹیومر پایا گیا ہے۔ وہیں ٹیومر کی حیثیت کی نوعیت کرنے کیلئے نمونہ بایوایپسی تحقیقات کیلئے بھیجا گیا ہے۔