جدہ(نیوز ڈیسک) سعودی عرب میں فروخت ہونے والے20فیصد چشمے جعلی ہیں۔ ان کے استعمال سے متعدد بیماریاں پیدا ہوسکتی ہیں۔ یہ بات آئی اسپیشلسٹ ڈاکٹر عبد الملک القحطانی نے المدینہ اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ایکسسریز دکانوں میں فروخت ہونے والی سن گلاس جعلی ہیں جن کے استعمال سے بینائی کمزور نیز آنکھیں متاثر ہوسکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سن گلاسز کے لئے ضروری ہے وہ بالائی بنفشی شعاعوں سے بچائے جبکہ عام دکانوں میں فروخت ہونے والے چشمے ایسے نہیں۔مضر شعاعوں سے بچنے کے لئے ضروری ہے کہ اصلی اور اچھی نوعیت کے چشمے استعمال کئے جائیں۔