Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

متبادل وزیراعظم نہ لانے کا فیصلہ

اسلام آباد... حکومتی مشاورتی اجلاس میں متبادل وزیراعظم نہ لانے کا فیصلہ کیا گیاہے۔شرکاءنے وزیرا عظم پر اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ نواز شریف ہی وزیراعظم رہیں ۔ان کے متبادل کے حوالے سے تمام باتیں مفروضہ ہیں۔ ضرورت پڑنے پر قانونی اور آئینی طریقے کار اختیار کرتے ہوئے سپریم کورٹ سے جوع کیا جائے گا۔ہفتہ کو وزیراعظم کی زیر صدارت سیاسی صورتحال پر اہم مشاورتی اجلاس ہوا۔ وفاقی وزرائ، مشیر اور قانونی ماہرین نے شرکت کی۔ آئینی اور قانونی ماہرین نے جے آئی ٹی میں پانامہ کیس کے حوالے سے تحقیقات سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ شرکاءنے جے آئی ٹی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جے آئی ٹی نے ابھی تک قطرے شہزادے حمد بن جاسم کا بیان لینے کی کوئی کوشش نہیں کی۔ اجلاس میں سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ ہر محاذ پر اپوزیشن کا مقابلہ کیا۔ خود کو جے آئی ٹی کے سامنے اس لئے پیش کیا کہ ملک میں قانون کی سربلندی ہو سکے۔میری بیٹی سمیت پورے خاندان کو بلایا گیالیکن یہ تک نہیں بتایا کہ شریف خاندان پر الزام کیا ہے۔

 

شیئر: