لیزر لیگ کا پہلا میچ، رونالڈہینو سیون نے 2-3سے جیت لیا
جدہ( ندیم ذکاءآغا)کراچی کے عبدالستار ایدھی اسٹیدیم میں کھیلے گئے پہلے نمائشی میچ میں عالمی شہرت یافتہ اسکپر رونالڈہینو کی ٹیم نے رائن گگز کی ٹیم کو 2کے مقابلے میں 3گول سے ہرا دیا۔ میچ کی خاص بات تماشائیوں کا جوش و خروش تھا۔اس میچ کو پاکستانی فوج کی جانب سے سیکیورٹی فراہم کی گئی تھی۔ پاکستان میں فٹبال کے کھیل کو فروغ دینے کے لئے اس لیگ کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں پاکستانی فٹ بالر کلیم اللہ کی خصوصی کاوششیں شامل ہیں۔ کلیم اللہ اس میچ میں رائن گگز کی قیادت بھی کر رہے تھے۔ میچ سے قبل اسٹیڈیم میں تماشائیوں کی دلچسپی کیلئے لیزر لائٹ کا خوبصورت شو پیش کیا گیا۔اس میچ کو دیکھنے کے لئے پاکستان کے سابق عظیم کھلاڑی اور سپر اسٹارز بھی اسٹیڈیم پہنچے ہوئے تھے جن میں اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان کے علاوہ کرکٹ کپتان سرفراز احمد اورراشد لطیف کے علاوہ شو بز سے متعلق بہت سی شخصیات ایونٹ کو کامیاب بنانے کے لئے موجود تھیں۔شیڈول کے مطابق آئندہ میچ لاہور میں کھیلا جائے گا جس سے پاکستان میں کرکٹ اور ہاکی کے بعد فٹبال کے کھیل کو بھی مزید ترقی ملے گی اور عوام میں اس کھیل کیلئے دلچسپی میں اضافہ ہوگا۔