Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مہمند ایجنسی ، بارودی سرنگ پھٹنے سے اہلکار ہلاک

پشاور...مہمند ایجنسی میں بارودی پھٹنے سے ایک اہلکار ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اتوار کی صبح سیکیورٹی فورسز کے لئے پانی لے جانے والے اہلکار تحصیل صافی کے علاقے سوران درہ سے گزر رہے تھے کہ بارودی سرنگ کا دھما کہ ہوا ۔حولدار ریاض موقع پر ہلاک اور سپاہی رزاق شدید زخمی ہوگیا۔ فورسز کی بڑی تعداد نے علاقے کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن شروع کردیا ۔ ہیلی کاپٹر کے ذریعے فضائی نگرانی بھی کی جارہی ہے ۔حملے کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ۔

 

شیئر: