اسلام آباد...وزیراعظم کی لیپ ٹاپ ا سکیم کے چوتھے اور پانچویں مراحل کا پیر سے آغاز ہورہا ہے۔ ملک بھر میں اعلیٰ تعلیم کے سرکاری اداروں کے طلبہ میں 2 لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کئے جائیں گے۔ پی ایچ ڈی، ایم فل، ماسٹرز اور انڈر گریجویٹ کورسز کے طلبہ لیپ ٹاپ کے حصول کے لئے درخواست دینے کے اہل ہیں۔سرکاری کالجوں میں ایسوسی ایٹ انجینئرنگ پروگرام کے ڈپلومہ کرنے والے طلبہ فاٹا اور اسلام آباد کے سرکاری کالجوں یا جامعات میں انٹرمیڈیٹ ، گریجویشن اورپوسٹ گریجویشن کے طلبہ کے لئے خصوصی کوٹہ مختص ہے۔معذور طلبہ کیلئے بھی مخصوص کوٹہ ہے۔ تمام طلبہ 30 ستمبر تک اپنی تفصیلات ویب سائٹ Pmnls.hec.gov.pk پر درج کراسکتے ہیں۔