Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی ضمنی انتخاب ،پولنگ ختم،ووٹوں کی گنتی

کراچی...سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 114 میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کے وقت مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا آغاز ہوگیا۔ پی ایس 114 میں رجسٹر ووٹوں کی تعداد 1 لاکھ 93 ہزار ہے۔ پی پی پی کے سنیٹر سعید غنی، جماعت اسلامی کے ظہیر جدون، ن لیگ کے علی اکبر گجر اور تحریک انصاف کے انجینئر نجیب ہارون کے درمیان مقابلہ ہے۔ عام انتخابات میں اس نشست سے عرفان اللہ مروت نے کامیابی حاصل کی تھی ۔ جولائی 2014 میں الیکشن ٹریبونل نے ا نہیں نا اہل قرار دیا تھا ۔ پولنگ مجموعی طور پر پر امن رہی ۔ کئی مقامات پر سیاسی جماعتوں کے کارکنوں میں تصادم کے باعث رینجرز کی مزید نفری طلب کر لی گئی۔ رینجرز اور پولیس نے 8 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

 

شیئر: