Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہندوستانی کھلاڑی مسلسل فقرے کستے رہے، فخر زماں

لاہور .... پاکستانی اوپنر فخر زمان نے انکشاف کیا ہے کہ ویرات کوہلی اور ان کی ٹیم کے کھلاڑی چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں مسلسل پاکستانی کھلاڑیوں کا مذاق اڑا رہے تھے۔ ہندوستانی بولر جسپریت بمرا نے کہا کہ تھوڑا سامنے بھی رن بنا لے، کب تک ایسے کھیلے گا؟فخر زمان نے بتایا ابتدائی اوور میں ہی جسپریت بمرا نے وکٹوں کے پیچھے کیچ آوٹ کرا دیا تھا تاہم نو بال سے میری وکٹ بچ گئی۔ اس پر بمرا مجھ پر فقرے کسنے والوں میں پیش پیش تھے، لیکن میں نے ان پر کان نہیں دھرے۔فخر زمان نے بتایا کہ کھلاڑیوں پر نفسیاتی دباو بڑھانے کیلئے مخالف ٹیم کے کھلاڑی فقرے بازی کرتے ہیں اور یہ کھیل کا حصہ ہے، تاہم ہندوستانی کھلاڑیوں نے اپنی لائن عبور نہیں کی اور ہتک آمیز رویہ اختیار نہیں کیا۔

 

شیئر: