لاہور.... پاکستانی اسپنریاسرشاہ افغانستان کےخلاف ون ڈے میچ میں ایم سی سی کی نمائندگی کریں گے۔ مصباح الحق بھی اس میچ کا حصہ ہونگے۔ایم سی سی کی جانب سے اعلان کیاگیا کہ ون ڈے میچ میں یاسر شاہ اس ٹیم کا حصہ ہونگے جس کا مقابلہ افغانستان سے ہوگا۔لارڈز پر کھیلے جانے والے اس میچ کی کپتانی نیوزی لینڈ کے ساتھ کپتان برینڈن میکولم کریں گے۔ اس ٹیم میں چندرپال اور کمارسنگارا بھی ہونگے۔ایم سی سی اور افغانستان کے درمیان یہ میچ منگل کو لارڈز میںکھیلاجائے گا۔یہ میچ 50 اوورزپر مشتمل ہوگا۔