Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تلگودیشم کے رکن پارلیمنٹ کو فضائی سفر سے روک دیاگیا

حیدرآباد- - - - - - تلگودیشم پارٹی کے رکن پارلیمنٹ جے سی دیواکر ریڈی کوحیدرآباد کے شمس آباد ایئرپورٹ پر تلخ تجربہ کا سامنا کرناپڑا کیونکہ ٹروجیٹ کے اسٹاف نے ان کو روک دیااور کہا کہ ان کے ہندوستان بھر میں فضائی سفر پر پابندی ہے اسی لئے وہ ان کو ان کے طیارہ سے جانے کی اجازت نہیں دے سکتے ۔اتوار کی صبح6 بجکر40منٹ پر حیدرآباد سے وجئے واڑہ جانے کیلئے وہ ایئرپورٹ پہنچے تھے اور ٹروجیٹ کے طیارہ میں سفر کیلئے ٹکٹ حاصل کرنے کی کوشش کی تاہم ٹروجیٹ ایئرلائنس کے منیجر نے ان کو فون کرتے ہوئے کہاکہ ان کو طیارہ میں سوار ہونے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ۔دیواکر ریڈی نے ہفتہ کو بھی اسپائس جیٹ کے طیارہ میں سوار ہونے کی کوشش کی تھی تاہم اسٹاف نے ان کو روک دیا تھا اور کہا تھا کہ ان کے سفر پر پابندی ہے جس پر وہ تقریبا ًآدھے گھنٹے تک ایئرپورٹ پر ہی رہے اور بعد ازاں اپنے گھر واپس چلے گئے ۔اس واقعہ کے بعد دیواکر ریڈی میں مایوسی دیکھی گئی۔ان کے سفر پر پابندی کے بعد تلگودیشم کے رکن پارلیمنٹ اپنی کار میں سفر کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ آندھراپردیش کے وشاکھاپٹنم ایئرپورٹ پر15جون کو انڈوگو ایئرلائنس کے اسٹاف سے نامناسب سلوک اور حملہ کرنے والے جے سی دیواکر ریڈی پر تمام ایئرلائنس کمپنیوں کی جانب سے ہندوستان بھر میں طیارہ میںسفر پر پابندی لگادی گئی ہے۔

شیئر: