Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جے آئی ٹی متنازعہ ہو چکی،فضل الرحمان

لاہور... جے یو آئی (ف ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی کا کردار متنازعہ ہو چکا ۔ وزیر اعظم نے خود کو احتساب کے لئے پیش کر کے اچھا قدم اٹھا یا ہے۔جے آئی ٹی کے متنازعہ کردار کوغیر جانبدرانہ قرار دلوانے کے لئے کورٹ کو اپنا کردار ادا کر نا ہے۔احتساب ان تمام لوگوں کا ہونا چاہیے جن کی آف شور کمپنیاں ہیں ۔ہر دور حکومت میں کوئی ایک اسکینڈل پکڑ لیا جا تا ہے پھر اسے اتنا اچھا لا جاتا ہے جیسے کوئی ملک کا اور مسئلہ نہیں ۔منتخب وزراءکو گھر بھجوا دیا جا تا ہے یا پھانسی پر لٹکا دیا جا تا ۔ عدالت کا دروازہ کھٹکانے والے خود قابل احتساب ہیں۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جے یو آئی عام انتخا بات میں بھر پور حصہ لے گی ۔ رابطہ عوام مہم تیز کر نے اور عوام سے رابطے بڑھانے کی ہدایت کی ہے ۔انہوں نے کہاکہ پانا مہ سیا سی معاملہ بن چکا ہے ۔ عدالت نے کسی اور اعتماد کیا ہے ۔ فریق اگر مطمئن نہیں تو اس پر سوچنا چاہیے ۔دوستیاں نبھانے والے ہیں ۔ راہ میں چھوڑ نے والے نہیں ۔ 

 

شیئر: