ریاض۔۔۔۔پبلک پراسیکیوشن نے ٹریفک جرائم کے سلسلے میں پوچھ گچھ کا کام شروع کردیا۔ وزارت انصاف نے اعلان کررکھا تھا کہ مستقبل میں ٹریفک خلاف ورزیوں کے مقدمات کی سماعت ٹریفک عدالتوں میں ہوگی۔ پبلک پراسیکیوشن کی جانب سے ٹریفک مقدمات میں پوچھ تاچھ اس کا نقطہ آغاز ہے۔