اسلام آباد... الیکشن کمیشن میں پیرکو عمران خان توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔ الیکشن کمیشن نے کیس کا فیصلہ موخر کرتے ہوئے دراخواست گزار سے دائرہ اختیار چیلنج کرنے کے معاملے پر 19 جولائی تک جواب طلب کر لیا۔ دریں اثناءعمران خان کے وکیل بابر اعوان نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے خلاف سرکاری مہم چلائی جا رہی ہے۔عمران خان پر کرپشن اور ناجائز اثاثوں کا کوئی الزام نہیں، وہ نااہل نہیں ہونگے۔ الیکشن کمیشن میں آئینی و قانونی جواب جمع کرا دیا۔الیکشن کمیشن صرف وہ اختیار استعمال کر سکتا ہے جو قانون نے اسے دیا ہو۔انہوں نے مزید کہا 1976 کا قانون 2003 میں مر چکا ہے، کسی پارٹی کا آئینی و قانونی حق ہے کہ وہ جوڈیشل تعصب کی درخواست دے۔ الیکشن کمیشن سمیت عدالتوں کا احترام کرتے ہیں۔