Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سفارتخانے کی آن لائن سروس کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی، کاکڑ

تبوک(طارق نور الہی)شاہ فیصل کاکڑ نے کہا ہے کہ سفارتخانے کی طرف سے پاکبانوں کو فراہم کردہ آن لائن سروس کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلا ف کارروائی ہوگی۔ہمیں معلوم ہوا ہے کہ بعض پاکستانی افراد آن لائن سروس میں دوسروں کی مدد کر رہے ہیں جس پروہ لوگوں سے بہت زیادہ چارج کرتے ہیں۔ ایسے افراد کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔ تبوک میں پاکبانوں کودو روزہ سفارتی خدمات پیش کرنے کے موقع پر اردو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غیر قانونی طور پر مقیم پاکبانوں کو چاہئے کہ جلد ازجلد سعودی حکومت کی طرف سے فراہم کردہ مہلت سے فائدہ اٹھائیں۔ یہ مہلت شوال کے آخر میں ختم ہو جائیگی۔انہوں نے کہا کہ مینویل پاسپورٹ کی تجدیداب نہیں ہوگی۔ پاکبان اب ڈیجیٹل پاسپورٹ کے حصول کیلئے جن شہروں میں یہ سہولت میسر ہے ،وہاں جائیںیا پھر آن لائن سہولت سے فائدہ اٹھائیں۔واضح رہے کہ سفارت خانہ پاکستان ریاض کی ٹیم قونصلر انچارج شاہ فیصل کاکڑ کی سربراہی میں تبوک و گرد نواح کے شہروں میں مقیم ہموطنوں کے پاسپورٹ کی تجدید و دیگر معاملات میں معاونت کیلئے دو دن تک خدمات انجام دیتی رہی۔ تبوک و دیگر شہروں میں بسنے والے پاکستانیوں کی کثیر تعداد نے سفارت خانہ کی سروس سے فائدہ اٹھایا۔

شیئر: