Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خفیہ دستاویزات کے اجراپر عربوں نے کیا کہا؟

ریاض۔۔۔۔۔سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات ، بحرین اور مصر نے ’’ریاض معاہدے‘‘کی خفیہ دستاویزات کے اجرا پر مشترکہ بیان جاری کردیا۔سی این این نے خفیہ دستاویزات اپنے ناظرین کو پیش کرتے ہوئے ان کے مضامین سے آگاہ کردیا تھا۔ چاروں عرب ممالک نے اس پر اپنا موقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان دستاویزات نے اس حقیقت سے پردہ اٹھا دیا ہے کہ قطر نے نہ صرف یہ کہ اپنے عہدوپیمان کی پابندی نہیں کی بلکہ جو وعدے اور عہد کئے تھے ان کی خلاف ورزی کی۔انسداد دہشتگردی کے علمبردار ممالک نے زور دیکر کہا کہ ہم نے حکومت قطر کو جو 13مطالبات پیش کئے تھے وہ قطر سے اس کے سابقہ عہدو پیمان پورے کرانے کیلئے تھے۔ مطالبات و ہی تھے جن کا تذکرہ 2013ء کے ریاض معاہدے اورپھر2014ء کے تکمیلی معاہدے میں کیا گیا تھا۔ بعض مطالبات طے شدہ امور کی روح سے ہم آہنگ تھے۔

شیئر: