واشنگٹن۔۔۔۔گنوریا کے مرض کیلئے پہلی مرتبہ انجکشن تیار کرلیاگیا ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس کے نتیجے میں پوری دنیا میں اس مرض کا پھیلاؤ روکنے میں مدد ملے گی۔ محققین کا کہنا ہے کہ یہ انجکشن اصل میں گردن توڑ بخار کے علاج کیلئے تیار کیا گیا تھا لیکن اب اسے گنوریا کے خاتمے کیلئے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ آکلینڈ یونیورسٹی میں 15سے 30سال تک کی عمر کے مریضوں کے اعدادوشمار کا جائزہ لیا گیا۔انہیں 2004-06کے دوران گردن توڑ بخار کیلئے انجکشن لگائے گئے تھے بعد میں ان سب لوگوں کا جائزہ لیاگیا تو پتہ چلا کہ ان لوگوں میں گنوریا کی بیماری میں مبتلا ہونے کے امکانات کم تھے۔ گردن تو ڑ بخارت کی تحقیق کرنیوالی فاؤنڈیشن کی ایک ماہر ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ نئی ریسرچ سے پورا کھیل تبدیل ہوجائے گا کیونکہ تحقیق سے بات ثابت ہوچکی ہے کہ انجکشن گنوریا سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔