Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امیر کویت سے امریکی وزیر خارجہ کی ملاقات

کویت۔۔۔امیر کویت شیخ صباح الاحمد سے امریکی وزیر خارجہ ٹیلرسن اور ان کے ہمراہ آئے ہوئے وفد نے ملاقات کی ۔ وہ سعودی عرب وقطر سمیت خلیج کے 4روزہ دورے پر پیر کو کویت پہنچے تھے۔ باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ قطری بحران حل کرانے کیلئے آئے ہیں ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ کے دورہ خلیج کی کامیابی کا دارومدار اس بات پر ہے کہ وہ خلیجی قائدین کو امریکی موقف کی یکسانیت پر قائل کرسکیں۔امریکی وزیر کے دورے کو بھاری مہم کہا جارہا ہے۔ان کے ترجمان نے کہا کہ ابھی دورے کے نتائج کے حوالے سے کسی بھی توقع کا اظہار قبل از وقت ہوگا۔

شیئر: