واشنگٹن۔۔۔۔ ایک نئی تحقیقی رپورٹ میں کہا گیاہے کہ روزانہ 3کپ کافی پینے سے آ پ کی عمر بڑھ سکتی ہے ۔ اس سلسلے میں امریکہ اور برطانیہ میں 3الگ الگ تحقیق ہوئی ہے جس میں یہ بات مشترک ہے کہ دن میں 3مرتبہ کافی پینے سے جگر کی بیماریوںکا خطرہ کم ہوجاتا ہے ، خون میں گردش کا نظام بہتر رہتا ہے اور نظام ہاضمہ بھی صحیح رہتا ہے۔ سائنسدانوں کو یقین ہے کہ کافی میں موجود اینٹی آکسیڈنٹ کمپاؤنڈ صحت کیلئے مفید ہے۔ لوگوں کو مشور ہ دیا گیا ہے کہ اگر اپنے جگر کا نظام صحیح کرنا چاہتے ہوں، سوزش میں کمی چاہتے ہوں اور جسم کا مدافعتی نظام بہتر بناناچاہتے ہوں تو دن میں 3مرتبہ کافی پیئیں۔محققین نے تقریباً16سال تک 10ملکوں میں 35سال سے زیادہ عمر کے 5لاکھ 20ہزارافراد کے اعدادو شمار کا جائزہ لیا۔ مردوں میں 18فیصد جبکہ خواتین میں 8فیصد کو کافی کے استعمال کے بعد موت کے خطرے میں کمی ہوئی۔