Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امرناتھ دہشتگرد حملے کی تحقیقات جاری

اننت ناگ۔۔۔۔سی آر پی ایف کے انسپکٹر جنرل ذوالفقار حسن نے منگل کو یقین دلایا ہے کہ امرناتھ کے یاتریوں پر دہشتگرد حملے کی تحقیقات جاری ہے اور یاترا پرامن طور پر جاری رہے گی۔ جموں و کشمیر پولیس معاملے کی تحقیقات کررہی ہے۔اگرچہ اس میں کچھ وقت لگے گا لیکن مجرموں کوپکڑ لیا جائیگا۔منگل کو مرنیوالوں کی تعداد بڑھ کر 7ہوچکی ہے۔پولیس نے تصدیق کی کہ 15افراد زخمی ہوئے ہیں۔دہشتگردوں نے جس بس پر فائرنگ کی اس میں 17یاتری سوار تھے۔

شیئر: