Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موصل میں 39مغوی ہندوستانیوں کی تلاش

بغداد ۔۔۔۔ عراقی فوج نے موصل کو جنگجو تنظیم داعش کے قبضے سے آزادکرالیا ہے۔ اس کے بعد اب ہندوستانی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اس نے موصل میں اپنے 39مغویوں کی باز یابی کیلئے مختلف چینلز کو فعال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ ہندوستانی وہاں تعمیراتی کاموں سے منسلک تھے اور انہیں موصل سے 2014میں اغوا کیا گیا تھا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان گوپال باگلے نے کہا کہ ان لاپتہ ہندوستانیوں کی تلاش کی کوششیں شروع کردی گئی ۔ عراق میں ہندوستانی سفیر اور اربیل میں قونصل جنرل کو ہدایت دی گئی کہ وہ ترجیحی بنیاد پرلاپتہ ہندوستانیوں کا پتہ لگائیں۔عراقی حکام نے ہمیں کہا کہ وہ اس سلسلے میں بھرپور تعاون کرینگے۔متعلقہ عراقی ادروں کوبھی اس سلسلے میں ہدایت کردی گئی ہے۔ وزیر خارجہ سشما سوراج نے وزیر اعلیٰ پنجاب امریندر سنگھ کویقین دلایا تھا کہ میری وزارت مغوی کو تلاش کرنے کی کوششیں کررہی ہے۔ان میں سے بیشتر کا تعلق پنجاب سے تھا۔

شیئر: