Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت کے خلاف الجزیرہ کو کس طرح استعمال کیاگیا؟

ابہا۔۔۔لبنان کی صحافی ماریہ ماروف نے بتایا ہے کہ وہ سعودی عرب کے خلاف الجزیرہ چینل کے بھرپور استعمال کی عینی شاہد ہے۔ الجزیرہ چینل میں ملازمت کی بدولت اسے قطر کے سابق وزیر خارجہ حمد بن جاسم کی خفیہ سرگرمیاں اور سعودی مخالف شخصیتوں کی سرپرستی کی تفصیلات کا علم ہے۔ ماروف نے بتایا کہ شہزادہ بند ربن سلطان حمدبن جاسم کیلئے دردسر بنے ہوئے تھے۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ ایک مرتبہ بیرون مملکت مقیم شاہی خاندان کی شخصیت سے ٹی وی ملاقات کا پروگرام حمد بن جاسم نے صرف اسلئے طے کرایا تھا تاکہ سعودی عرب کے خلاف دل کھول کر سخت کلامی کی جاسکے۔

شیئر: