Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسلحے کی کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

راولپنڈی... سیکیورٹی فورسز نے آپریشن رد الفساد کے دوران مصدقہ انٹیلی جنس کی بنیاد پر کوہاٹ ٹنل کے قریب اسلحہ اورگولہ بارود کی کھیپ برآمد کرلی۔ اسلحہ ٹرک کے نچلے حصے میں چھپا کر درہ آدم خیل سے وانا منتقل کیا جارہا تھا ۔کارروائی کے دوران 2 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا ۔ہتھیار ٹرک کے نچلے خانے میں چھپاکر اوپر باڈی نصب کی گئی تھی ۔ سیکیورٹی فورسز کے ذرائع نے بتایا کہ اسلحہ دہشت گردی کے لئے استعمال کیا جانا تھا۔

 

شیئر: