Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لارڈز ٹیسٹ میں10وکٹیں،معین علی نے کارکردگی کوچ ثقلین مشتاق کے نام کردی

لندن----جنوبی افریقہ کے خلاف لارڈز ٹیسٹ میں10وکٹیں لے کر انگلینڈ کو فتح سے ہمکنار کرانے والے آل راؤنڈر معین علی نے اپنی شاندار کارکردگی سابق پاکستانی اسپنر اور انگلش ٹیم کے پاکستانی کوچ ثقلین مشتاق کے نام کردی۔لارڈز میں کھیلے گئے میچ میں معین نے پہلے بیٹنگ اور پھر بولنگ میں عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مین آف دی میچ کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔انہوں نے بیٹنگ کے دوران مشکل وقت میں 87 رنز کی اننگز کھیلی پھر جنوبی افریقہ کی پہلی اننگز میں 4 وکٹیں لے کر اپنی ٹیم کی پہلی اننگز میں 97 رنز کی برتری دلانے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔تاہم یہ دوسری اننگز میں ان کی بولنگ تھی جس نے میچ کا پانسہ پلٹ کر رکھ دیا۔ انہوں نے 6 وکٹیں حاصل کیں ٹیسٹ میچ میں پہلی مرتبہ10 وکٹیں لینے کا کارنامہ بھی انجام دیا۔شاندار آل راؤنڈ کارکردگی پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ وصول کرتے ہوئے معین علی نے اپنی کامیابی سابق پاکستانی اسپنر ثقلین مشتاق کے نام کر دی جو ان دنوں انگلش ٹیم کے ساتھ کوچ کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔معین نے کہا کہ میں نے ثقلین مشتاق سے بہت کچھ سیکھا،ا ن کی رہنمائی سے مجھے اپنی بولنگ بہتر بنانے میں مدد ملی اس لئے میں اپنی یہ کارکردگی بھی انہی کے نام کرنا چاہتا ہوں۔

شیئر: