کویت: گیس سیلنڈر پھٹنے سے 8افراد زخمی
کویت سٹی: کویت کے مشرف علاقہ میں واقع ریسٹورنٹ میں سیلنڈرپھٹنے سے 8افراد زخمی ہوگئے۔ ان میں سے 4کی حالت نازک ہے۔تفصیلات کے مطابق مشرف میں واقع ایک معروف ریسٹورینٹ کے کچن میں گیس سلینڈر لیک ہوگیا تھا۔ آگ جلانے سے زور دار دھماکہ ہوا جس کے باعث کچن میں موجود 8افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکہ دور سے سناگیا۔ اطلاع ملتے ہی محکمہ شہری دفاع کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیںاور آگ پر قابو پالیا گیا۔