Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویمنز ورلڈ کپ: ویسٹ انڈیز نے پاکستان پر رحم نہیں کھایا

 
لندن: پاکستانی ویمنز ٹیم کی شکستوں کا سلسلہ جاری ہے۔ بارش سے متاثرہ میچ میں ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 19 رنز سے شکست دے کر قومی ٹیم کو مسلسل چھٹی شکست سے دوچار کردیا۔ ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو بیٹنگ کی دعوت کا فیصلہ پاکستانی ٹیم کو کافی مہنگا ثابت ہوا۔ ویسٹ انڈیز مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 285 رنز کا بڑا اسکور بنانے میں کامیاب ہوگئی۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے دیندرا ڈوٹن نے شاندار ناقابل شکست سنچری اور کپتان اسٹیفی ٹیلر کے 90 رنز نے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ ڈوٹن نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 76 رنز پر 3 چھکوں اور 12 چوکوں کی مدد سے 104 رنز بنائے اور آوٹ نہیں ہوئیں۔ انہیں اس شاندار کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیاگیا۔ پاکستان کی جانب سے اسماویہ اقبال نے 2 جبکہ ڈیانا بیگ اور نشرہ سندھو نے ایک، ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔ پاکستان کی اننگز شروع ہونے سے قبل ہی بارش ہوگئی جس کے باعث ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت میچ 38 رنز تک محدود کرتے ہوئے 245 رنز کا ٹارگٹ دیاگیا۔ پاکستانی کھلاڑیوں نے قدرے بہتر کھیل پیش کرتے ہوئے اسکور 3 وکٹوں کے نقصان پر 117 رنز تک پہنچا دیا لیکن ایک مرتبہ پھر بارش ہوجانے کے باعث میچ روک دیاگیا اور ویسٹ انڈیز کو فاتح قرار دے دیا گیا۔ پاکستان کی جانب سے نادیہ خان 40 اور جویریہ خان 58 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔ 
 

شیئر: