Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گھریلو تنازع سے دلبرداشتہ ہو کر داروغہ نے گولی مار کر خودکشی کر لی

لکھنؤ- - - - -  -اندرا نگر میں کل شب فیض آباد کے کینٹ کوتوالی میں تعینات داروغہ راہل پانڈے کی مشتبہ حالات میں موت ہو گئی۔ داروغہ گزشتہ اتوار کو ہی اپنے گھر لکھنؤ آئے تھے۔ ایس ایس پی دیپک کمار کے مطابق راہل نشے کی حالت میں تھے، جنہوں نے خود کو گولی مار لی۔ گولی پیٹ میں لگی جو پیٹھ سے باہر نکل گئی۔ملائم نگر، اندرا نگر رہائشی راہل کے والد ڈپٹی ایس پی تھے۔ راہل کی بیوی پرتیبھا زنانہ پولیس میں کانسٹبل ہیں جو غازی پور تھانے میں تعینات ہیں۔کسی بات پر دونوں میں تنازعہ ہو گیا تھا۔ اس کے بعد راہل نے اپنی سروس ریوالور نکال کر فرش پر دو راؤنڈ گولیاں چلائی تھیں۔ پرتیبھا نے پولیس کو دیے بیان میں کہا ہے کہ دو گولی چلانے کے بعد راہل نے اچانک پیٹ میں خود کو گولی مار لی ۔گولی لگتے ہی راہل لہولہان ہوکر فرش پر گر پڑے۔ اس کے بعد پرتیبھا نے پولیس کو اطلاع دی۔ غازی پور پولیس کا کہنا ہے کہ راہل نے خود کشی کی ہے۔

شیئر: