Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیملی وزٹ ویزے میں توسیع ہوسکتی ہے، جوازات

ریاض۔۔۔۔محکمہ پاسپورٹ نے خوشخبری سنائی ہے کہ مملکت پہنچنے کی تاریخ سے 180دن تک ’’ابشر‘‘کے ذریعے فیملی وزٹ ویزے میں توسیع کرائی جاسکتی ہے۔ جوازات کا کہنا ہے کہ فیملی وزٹ ویزے جاری کرانے والے آن لائن توسیع کراسکیں گے۔جو لوگ توسیع کرانا چاہتے ہوں وہ کارروائی سے قبل یہ بات پیش نظر رکھیں کہ ویزہ ختم ہونے سے 7دن پہلے ہی درخواست دیں ۔ویزے میں توسیع مملکت آنے کی تاریخ سے 180دن تک کی ہوسکتی ہے اس سے زیادہ نہیں۔

شیئر: