سری نگر ۔۔۔۔امرناتھ یاتریوں پر حملے کے بعد جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام میں سیکیورٹی فورسز نے حزب المجاہدین کے 3عسکریت پسندوں کو مقابلے میں ہلاک کردیا۔راشٹریہ رائفلز ، کشمیر پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ اور سینٹرل ریزروپولیس فورس نے مشترکہ کارروائی میں دہشتگردوں کا صفایا کیا۔معتبراطلاعات ملنے کے بعد فورسز نے گزشتہ شب علاقے کا محاصرہ کرلیا۔ تلاشی کا آپریشن اس وقت مقابلے میں تبدیل ہوگیا جب انتہا پسندوں نے فورسز پر فائرنگ شروع کردی۔فورسز کو علاقے سے اسلحہ و گولہ بارود اور دیگر اشیاء ملیں۔واضح رہے کہ دہشتگردوں نے پیر کو امرناتھ یاتریوں پر حملہ کرکے 7یاتریوں کو ہلاک اور 23کو زخمی کردیا تھا۔