عسیر ۔۔۔۔محایل کے جنوب مغرب میں بحر ابوسکینہ تحصیل روڈ پر 2ٹرکوں میں ٹکر سے راستہ بند ہوگیا۔ راہگیروں میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی۔ موقع پر موجود کئی لوگ معجزاتی طور پر بچ گئے۔ بحر ابوسکینہ قبیلہ کے شیخ بندر الصبیحی نے متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیاکہ مذکورہ روڈ پر حفاظتی تدابیر کی جائیں۔ عام شہریوں میں اس روڈ کا نام ’’موت‘‘ کا روڈ ہوگیا ہے۔ ابتک سیکڑوں افراد حادثات کا شکار ہوچکے ہیں۔