واشنگٹن۔۔۔۔گوگل نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اس نے ہیکرز کے حملے سے بچاؤ کیلئے اینڈرائڈ میں ایک ’’پینک بٹن‘‘کا اضافہ کردیا ہے۔ اس نے یہ نیا فیچر اینڈرائڈ کے 7.1نوگارڈ آپریٹنگ سسٹم میں متعارف کرایا ہے۔اس کے نتیجے میں اینڈرائڈ استعمال کرنیوالے کی اسکرین پر ایسا کوئی آئیکون نظر ہی نہیں آئیگا جس سے ہیکنگ ممکن ہوسکے۔ اگر ہیکر نے اپنی کوششیں جاری رکھیںاور کوئی آئیکون اسکرین پر نظر آیا تو اس ’’پینک بٹن ‘‘کو مسلسل 4مرتبہ دبانے سے صارف ہیکنگ سے بچ سکتا اور وہ واپس اپنی ہوم اسکرین پر آجاتا ہے۔