Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جگا جاسوس2 بھی بنے گی؟

نئی دہلی .... بالی وڈ فلم جگا جاسوس کی ریلیز سے قبل اس کا سیکوئل بنانے کی بات کی جا رہی ہے۔ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ جگا جاسوس2 میں رنبیر اور کترینہ پھر ایک ساتھ کام کریں گے۔ بالی وڈ اداکار رنبیر کپور نے کہا ہے کہ اگر جگا جاسوس کو ا چھا رسپانس ملاتو اس کا سیکوئل بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری فلم جگا جاسوس اور ٹن ٹن میں کوئی مماثلت نہیں۔ جگا جاسوس کی شوٹنگ مکمل ہونے میں ساڑھے 3 سال لگے ہیں۔ یہ مشکل فلم تھی ۔انہوں نے کہا کہ جگا جاسو س ایک حقیقی فلم ہے۔ ایک سوال پرانہوں نے کہا کہ پروڈیوسر بننے کے لئے مہارت کی ضرورت ہوتی ہے ،یہ ایک پیشہ وارانہ کام ہے۔ میں ابھی اس میں اچھا نہیں ہوں۔مجھ میں لوگوں اور چیزوں کو اچھے طریقے سے منظم کرنے کی صلاحیت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ بطور اداکار خوش ہوں۔

 

شیئر: